بنگلورو27جنوری(ایس او نیوز)کے پی سی سی کے صدردنیش گنڈو راؤ نے پرچم کشائی کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے عوام کو چاہئے کہ وہ دستور کے توقعات پر کھرے اتریں، سکیولرزم ،یکجہتی اور بھائی چارہ جیسی بنیادی صفات کو اپنے اندر پیدا کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی سمت لے چلیں۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے زیر قیادت مرکزی حکومت دستور مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ سیاسی مخالفین کو ٹھکانے لگانے اور ان کی آواز کو دبانے کیلئے دستور اداروں کا نا جائز استعمال کیا جارہا ہے ۔ کانگریس پارٹی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غیر دستوری کاموں کیلئے کسی کو موقع فراہم نہ کرے ۔ عوام مخالف مرکزی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے کانگریس کو برسراقتدار لا کر نئے ہندوستان کے خواب پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ اس موقع پر سابق وزراء ایچ آنجنیا ، ایچ ایم ریونا ، مہیلا کانگریس کی صدر ڈاکٹر بی پشپا امرناتھ ، کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری گھورپڑے سمیت دیگر اراکین شریک رہے۔